رنگِ کائنات کی شاعرہ کائنات ملک سے مکالمہ

Published on 7 July 2021 at 18:54

ہمسفر : آپ کا پورا نام؟
کائنات ملک

ہمسفر : کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
7جولائی 1978جام پور

ہمسفر : ۔تعلیمی قابلیت؟
BA

ہمسفر : ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
چک نمبر 94 خان پور

ہمسفر : ۔اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
BZU ملتان

ہمسفر : پیشہ؟
صحافت

ہمسفر : ادبی سفر کا اآغاز کب ہوا؟
1990

ہمسفر : اگر آپ شاعر ہیں تو نظم اور غزل میں کس شاعر سے متاثر ہوئے؟
پروین شاکر

ہمسفر : ادب کی کونسی صنف زیادہ پسند ہے؟
آزاد نظم

ہمسفر : ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
آزاد نظم

ہمسفر : ۔شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟
ایک ”رنگ کائنات”

ہمسفر : نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
ایک ہے رنگ کائنات

ہمسفر : ازدواجی حیثیت؟
شادی شدہ

ہمسفر : ۔فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
ایک بیٹی” لاریب کائنات” ایک بیٹا ارج خان

ہمسفر : آج کل کہاں رہائش پزیر ہیں؟؟
جام پور ڈسٹرکٹ راجن پور

ہمسفر : بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
گاؤں کا ماحول اور لڑکے لڑکیاں ساتھ میں پڑھنا اور کھیلنا

ہمسفر : ادبی سفر کے دواران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

جب میری بک رنگ کائنات شایع ہوئی تو ایک بک سٹال پر وہ کتاب موجود تھی وہاں ایک اسٹوڈنٹ میری کتاب کو دیکھ رہا تھا اور بک سٹال والے بھائی سے پوچھ رہا تھا کہ یہ کائنات ملک کون ہے تو اس اسٹال والے بھائی نے کہا یہ جو آپ کے ساتھ کھڑی ہیں یہی کائنات ملک ہیں مجھے یوں اپنے سامنے اور کتاب ہاتھ میں تھامے ہوے اس اسٹوڈنٹ کو یقین نہی آرہا تھا کہ کتاب کی مصنف اس کے سامنے موجود ہے خوشی کے جزبات کے ساتھ اس کا چہرہ سرخ ہوگیا اور اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے وہ میری کتاب میری اتنی پہچان بنی میں جب اپنے آفس جانے کے لیے گھر سے صبح صبح نکلتی تو صبح آفس اور اسکول کالج جانے والے لوگ کہتے رنگ کائنات کی کائنات ملک جارہی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے

ہمسفر : آپ کے پسندیدہ مصنفین؟
پروین شاکر اور شازیہ ملک

ہمسفر : اخبارات یا رسائل سے وابستگی؟
جی چیف ایڈيئٹر ہفت روزہ جمال جہاں راجن پور نیوز پیپر کی اس کے علاوہ روز نامہ سنگ میل ملتان روز نامہ نیا دور ملتان میں کام کرچکی ہوں لیڈی رپوٹر

ہمسفر : ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
نہیں ادبی حلقوں سے بہت پزیرائی ملی

ہمسفر : ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
نہیں حکومتی سطع پر ادب کے فروغ کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گے

ہمسفر : اُردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے کوئی پیغام؟

جی شاعر بہت حساس دل ہوتا ہے یہ معاشرے کی آنکھ اور دل ہوتا ہے معاشرے کی محرمیوں اور مسائل اور خوشی کے لمحات کو اپنے احسات کے زریعے الفاظوں کو قلم سے پوری دنیا میں پھیلاتا ہے ہمیں چاہئیے کہ ہم ادب کے زریعے سے لوگوں میں شعور کی روشنی منور کریں لوگوں کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر علم کے اجالوں میں لے آئیں ایک معلم کا کردار ادا کریں لوگوں کے زخم پر مرہم بن جائے امن محبت بھائی چارے کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کریں

ہمسفر : ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

ماشاءاللہ آپ نے جو ادب کے فروغ کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے ان شاء اللہ آنے والے وقت میں آپ کا کام سہنری حروف میں لکھا جائے گا

ہمسفر : پہچان شعر؟
غزل

پیار کے دیپ جلائےرکھنا
گیت ملن کے گائے رکھنا
ہم لوٹ کے پھر آئیں گے
راہ میں پھول سجائے رکھنا
ہم تیرے ہیں تیرے رہیں گے
اس آس پر دل دھڑکائے رکھنا
کائنات پیار کی بہت وسیع ہے ساجن
یہاں پیار کے پھول مہکائے رکھنا
یہاں پیار کے پھول مہکائے رکھنا

Add comment

Comments

There are no comments yet.